شورکوٹ کے نواحی علاقہ میں ٹیوب ویل پر نہاتے ہوئے چھینٹے پڑنے پر معصوم بچہ پر تشدد کا افسوسناک واقعہ، مبینہ طور پر بازو توڑ دیا، تھانہ شورکوٹ پولیس کارروائی میں مصروف

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) نواحی علاقہ بستی کوڈھنہ والا موضع بدھ رجبانہ تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ میں ٹیوب ویل پر نہانے گیا بچے پر تشدد کی اطلاعات ،احتشام حسن ولد صابر حسین قوم ٹوبہ جو کہ مزکورہ علاقے کا رہائشی ہے، شدید گرمی میں ٹیوب ویل میں بچے نے چھلانگ لگائی تو ادھر موجود واجد علی عرف کا لیہ نامی لڑکا قوم کھرل جو کہ وہاں اپنی بھینس کو نہلا رہا تھا ،چھینٹے پڑنے سے بچے پر تشدد کیا جس سے اس کا بازو ٹوٹ گیا –

تھانہ شورکوٹ سٹی کو اطلاع دی گئی، جو کہ کارروائی میں مصروف ہے –