احمد پور سیال، دی پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک لمیٹڈ کی برانچ گڑھ مہاراجہ موڑ کو نئی جگہ منتقل کر دیا گیا جس کے بعد نئی برانچ کی افتتاح تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سلیم طاہر صدر، سی ای او نے سپیشل شرکت کی تقریب میں ان کے ہمراہ زونل ہیڈ فیصل آباد ڈویژن نور محمد خان، ڈپٹی ہیڈ فیصل آباد چوہدری محمد ارشد اور چوہدری مختار حسین آرائیں بھی موجود تھے-
افتتاحی تقریب میں کسٹمرز اور معززین علاقہ سمیت بنک ملازمین بھی موجود تھے صدر، سی ای او سلیم طاہر نے ربن کاٹ کر برانچ کا افتتاح کیا اس موقع پر برانچ منیجر محمد جعفر کا کہنا تھا کوآپریٹو بنک کی جانب سے کسانوں کو زرعی آلات سمیت شہریوں کو سونا اور دیگر اشیاء پر کم مارک اپ پر قرضے فراہم کر رہے ہیں-
شہری دی پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک لمیٹڈ کی اس سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور کم مارک اپ پر زرعی آلات سمیت قرضہ جات حاصل کریں اس موقع پر سی ای او صدر سلیم طاہر نے آنے والے شہریوں کسٹمرز کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ کسٹمرز ہی کسی بنک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں تمام شہری اور کسٹمرز ہمارا اثاثہ ہیں ہم بنک کے ذریعے تمام کسٹمرز کی خدمت کر رہے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ کسان، شہری اور کسٹمرز ہمارے ساتھ جڑ کر ہماری ان آفرز سے فائدہ اٹھائیں گے-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +