شورکوٹ(خالدشہزاد سے)رفیقی شہید ہاسپٹل شورکوٹ کینٹ میں سہولیات کا فقدان مریض اور ان کے لواحقین یہاں آ کر سوائےخوار ہونے کےکوئی سہولت حاصل نہیں کرسکتےکنٹونمنٹ بورڈ کابھی الحاق رفیقی شہید ہاسپٹل کے ساتھ ہے جہاں ان کے ملازمین کوآگنور کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں پرائیویٹ کلینک پے جاکر اپنا علاج کراناپڑتاہے-
گزشتہ روز کنٹونمنٹ ملازم کابیٹا جس کو سکول میں کھیلتے ہوئے سرپرچوٹ آ گئی تھی کو ایمرجنسی رفیقی شہید ہسپتال لے جایاگیا جہاں انہوں نے علاج معالجہ کی فوری سہولت دینے کے بجائے پریشان کیالواحقین اپنے بچے کی چوٹ کی وجہ سے تڑپتے رہے – عملہ نے انہیں ذلیل وخوار کرنے کے بعد بچے کوٹانکے لگلائے ملازمین نے اس صورت حال کے پیش نظر کنٹونمنٹ بورڈ کے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی ڈسپنسری کورفیقی شہید ہسپتال سے علیحدہ کیاجائے تاکہ ملازمین کوکسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے-