جھنگ (ضیغم عباس عاجز) رورل ہیلتھ سینٹر شاہ جیونہ میں تعینات سلطان محمود چنڑ اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے، اس سلسلہ میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت ڈاکٹر احمد شہزاد سی ای او ہیلتھ جھنگ، ڈاکٹر افتخار ڈی ایچ او جھنگ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی، موصوف کو پورے پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا گیا اور ان کی گراں قدر خدمات پر اعزازی شیلڈ اور تحائف بھی دئیے گئے، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر

احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)شاہ جیونہ ہردلعزیز شخصیت سلطان محمود چنڑ گزشتہ روز صحت کے محکمے سے مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوۓ ان کو پورے پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا گیا –

جنہوں نے اپنی ڈیوٹی بڑے احسن طریقے سے نبھائی اور ان کے اعزاز میں آر ایچ سی شاہ جیونہ کے عملہ اور دوستوں نے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا
جس میں خصوصی طور پر ڈاکٹر احمد شہزاد CEO ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر افتخار ڈی ایچ او جھنگ نے شرکت کی اعزازی شیلڈ اور تحائف سے نوازا۔

ڈاکٹر عاصم رضا میر شاہ ، چاکر عباس قریشی ، ڈاکٹر امجد رؤف ، ڈاکٹر شاھد ، ڈاکٹر ایم عثمان ، اور سلطان محمود چنڑ کے دوستوں ریاض حسین ملانہ سیال ، نثار احمد ، افتخار احمد ، مجاہد عباس ، ممتاز حسین ، جواد حسین ،محمد عمران ، شہزاد ،عمر حیات ، غلام عباس ، ناہید نول ،غلام مرتضی ، نوید شہباز مرید حسین عثمان بابر اور معززین علاقہ نے شرکت کی پھولوں کے ہار پہنائے اور تحائف پیش کیے-

محکمہ صحت میں ان کی خدمات کو سراہا گیا نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ہمراہ رخصت کیا گیا ۔مزیدبرآں ان کے دوستوں ڈاکٹر مختار کنول ، اینکر پرسن علی امجد چوہدری،ڈاکٹر اقبال ندیم ملانہ گولڈمیڈلسٹ نے مبارک باد پیش کی ھے-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment