چوہدری ظفر اقبال زاہد منڈ بقضائے الٰہی وفات پا گئے
شورکوٹ(رانا محمد شبیر بیوروچیف)چوہدری محمد اقبال منڈ تحصیلدار احمد پور سیال چوہدری جمشید اقبال منڈ کے چھوٹے بھائی چوہدری ظفر اقبال زاہد منڈ جو کہ بقضائے الٰہی وفات پا گئے تھے جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چکنمبر 493 ج ب باٹیاں والا تحصیل شورکوٹ میں ادا کر دیا گیا –
نماز جنازہ میں عوامی و سماجی و سیاسی شخصیات،سابق ایم پی اے خالد محمود سرگانہ،صدر شورکوٹ پریس کلب رانا شاہد محمود، فنانس سیکرٹری شورکوٹ پریس کلب رانا محمد شبیر ،ساجد غنی چوہدری، میاں وسیم منظور ، مہر اختر عباس باٹی ،مہر ذکاءاللہ باٹی،وکلاء،پولیس افسران،ڈاکٹرز،محکمہ ریونیو کے افسران اور ملازمین سمیت اہل علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی
مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +