وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) تھانہ وریام والا کے علاقہ چک نمبر 490 ج ب وڑائچاں والا کے رہائشی احتشام عادل عرف شیبی وڑائچ نے معزز وکلاء ،اہالیان علاقہ کے سامنے جامع مسجد میں چوری، ڈکیتی کے کاموں سے توبہ کرکے آئندہ ایسا فعل نہ کرنے کا اعلان کردیا، آئی جی پنجاب ،ڈی پی او جھنگ ،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر پولیس افسران سے معافی مانگ لی، رپورٹ بلال وڑائچ

*جھنگ کے رہائشی نے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں چوری و ڈکیتی کے کاموں سے اللہ سے توبہ*
*اہل علاقہ اور پولیس کے اعلی افسران سےمعافی مانگ لی*

جھنگ(بلال وڑائچ سے)وریام والا چک نمبر 490 ج ب تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ اور چک نمبر 415 چندر کے تحصیل گوجرہ ضلع ٹوبہ کا رہائشی احتشام عادل عرف شیبی وڑائچ نے رمضان المبارک کے جمعتہ الوادع پر اس نیک اور بابرکت مہینے کی فضیلت سے سچے دل سے اہل علاقہ کے سامنے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں جو گناہوں کی سزا جو انہیں ملی ہے-

یا جو الزامات ان پر لگے ہیں یا ان سے کوئی جان بوجھ کر سرزد ہوئے ہیں انہوں نے علانیہ کہا ہے کہ وہ اللہ تعالی سے توبہ کرتے ہیں اور عوام سے معافی کے طلب گار ہیں لہذا ائی جی پنجاب آر پی او فیصل آباد ڈی پی او جھنگ ڈی پی او ٹوبہ اور ایس ایچ او صاحبان سے گزارش ہے کہ ان بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے-

اور اس موقعہ پر سینیئر قانون دان چوہدری مبشر عباس وڑائچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ۔چوہدری نعیم ثقلین نمبردار چک نمبر 490۔بلال وڑائچ جرنلسٹ ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ۔عامر زکاء وڑائچ ایڈووکیٹ ۔چوہدری شہریار وڑائچ ۔چوہدری سمیع اللہ وڑائچ ۔شفقت الہی وڑائچ۔ چوہدری مشتاق وڑائچ۔ شہباز وڑائچ۔ ملک قیصر۔ گلفام وڑائچ۔چوہدری مظہر عباس وڑائچ۔ شیراز وڑائچ کے علاؤہ اہل علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات اس موقع پر موجود تھیں-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment