شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) موہانہ فاؤنڈیشن ضلع جھنگ کے زیر اہتمام تعارفی و تنظیم نو کے سلسلے میں میٹنگ حسو والی میں ہوئی، موہانہ قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر برادری کے اہم راہنماؤں سمیت ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی، رپورٹ انور علی جاوید

موہانہ فاؤنڈیشن جھنگ کے زیر اہتمام تعارفی و تنظیم نو کی میٹنگ کا انعقاد علامہ اقبال پبلک سکول موضع حسو والی جھنگ میں کیا گیا جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید جس کا شرف منظر عباس موہانہ اور ہدیہ نعت شریف پیش کرنے کا شرف محمد آصف ذوالفقار موہانہ نے حاصل کیا –

جبکہ میٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے تعارفی سیشن کیا اور بعد ازاں فاؤنڈیشن ورکنگ،کفالت پروگرام اور تنظیم نو کے حوالہ سے تمام حاضرین کو بریفننگ دی گئی۔میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم الامور موہانہ فاؤنڈیشن پاکستان ملک عمران سیفی موہانہ نے کہا کہ ہم محدود وسائل کے باوجود عملی طور پر ورکنگ کو ترجیح دیتے ہیں-

جس کے نتائج سے قوم موہانہ کی اکثریت مستفید ہو رہی ہے۔جھنگ میں موہانہ برادری کے غریب و متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے کفالت پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں برادری کے مستحق دو خاندانوں کو کفالت پروگرام کا حصہ بنایا گیا ہے –

جبکہ مستقبل میں اسی پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی۔مزید یہ کہ موہانہ فاؤنڈیشن مرکز کی جانب سے بھی جھنگ کی باڈی کو مکمل معاونت و سپورٹ فراہم کی جائے گی اس موقع پر موہانہ فاؤنڈیشن جھنگ کی کامیابی و استقامت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

حسو والی شورکوٹ ضلع جھنگ میں کفالتی پروگرام کو مستحکم انداز میں شروع کرنے کے بعد موہانہ فاؤنڈیشن مرکز کسی اگلے ضلع میں بھی کفالت پروگرام شروع کرنے کا قوی ارادہ رکھتے ہیں۔ نشست کے شرکاء کی جانب سے فاؤنڈیشن ورکنگ کے حوالہ سے اب تک کئے گئے کارہائے نمایاں کو سراہا گیا –

اور موہانہ فاؤنڈیشن خانیوال کے ذمہ داران کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ میٹنگ میں ناظم الامور موہانہ فاؤنڈیشن پاکستان ملک عمران سیفی موہانہ
نائب ناظم الامور مہر شکیل موہانہ،

خالد ذوالفقار موہانہ،ڈاکٹر جاوید اقبال ملاح،ڈاکٹر انور علی جاوید ملاح،طاہر عباس ملاح،مدثر اقبال ملاح،مہر اشرف ملاح،محمد مرتضیٰ ملاح،ظفر علی ملاح،محمد داراز جعفری،ماسٹر علمدار حسین،مہر شبیر حسین ملاح و دیگر شریک ہوئے۔

میٹنگ کے اختتام پر انتظامیہ میٹنگ کی جانب سے تمام حاضرین و شرکاء کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا۔
رپورٹ انور علی جاوید بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment