وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) حافظ ثاقب سرور ساقی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ،زبیر اقبال چیمہ سیکرٹری اطلاعات و نشریات ضلع جھنگ نے جماعتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے تحصیل شورکوٹ کا دورہ، جماعتی حلقوں کے فعال ممبران کی جانب سے ہر قصبہ اور گاؤں میں جماعتی پیغام عام کرنے کو سراہا گیا ، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،زبیر احمد چیمہ

وریام والا،حافظ ثاقب سرور ساقی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ زبیر اقبال چیمہ سیکرٹری اطلاعات و نشریات ضلع جھنگ نے جماعتی نظم کو مضبوط بنانے کیلئے تحصیل شورکوٹ کا دورہ کیا-

جس میں گلمالہ وریام والا حویلی بہادرشاہ بدھوانہ قائم بھروانہ کے جماعتی ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں جن میں پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ حضرت مولانا اختر جھنگوی جانشین حافظ نعیم الحق رح ابوبکر بصیر قاری اسماعیل مہر عمران سیال بدھوانہ صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ حافظ ثاقب چیمہ اور جماعتی احباب سے ملاقاتیں کیں-

جس میں جماعتی اہم امور پر مفصل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ادمی فرد واحد کی حیثیت رکھتاہے عہدے انسان کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں رکھتے جبکہ انسان کی دل میں عزت و قدر ہونی چاہیئے اج کے اس دورے کا مقصد جماعتی ذمہ داروں سے ملاقات کرنا ہے-

کہ ہمیں مل جل کر ضلع بھر میں جماعتی ذمہ داریوں کو نبھانا ہے ہم نے ملکر جماعتی سیٹ اپ بنانا ہے فرد واحد کچھ نہیں کرسکتا اپ جیسے مخلص دوستوں کی جماعت کو ضرورت ہے ائیں اب وقت ہت ہے کہ ہم جماعتی منہج کو قریہ قریہ شہر شہر عوام الناس میں ہم نے دین حنیف کا یہ پیغام پہنچانا ہے کہ ہمیں اپنےاسلاف کی دینی خدمات کی پاسداری کرتے ہوئے اس مشن کو اگے لیکر بڑھنا ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے –

کہ اپنے اسلاف کی قربانیوں محنتوں اور کوششوں کا ہم سب پر قرض ہے ائیں سب ملکر متحد ہوکر اگے بڑہیں اپنے اسلاف کے لگائے گئے اس پودے کی حفاظت کریں اور دین حنیف کی خدمت کریں جھنگ کی مٹی بڑی ذرخیز ہے بے شک اس نے بہت سے ہمیں انمول ہیرے دیئے –

جن میں مصنف کتب کثیرہ مفتی اعظم جھنگ مفتی عبدالرشید حنیف رح بابائے تبلیغ حافظ عبدالعلیم یزدانی رح یادگار اسلاف حافظ نعیم الحق رح جنہوں نے اللہ کے قرب کے حصول کے لیے دین حنیف کی خدمت کی اللہ کریم دین کے ان خادموں کی ان کاوشوں کو قبول کر کے ان سب کی نجات کا زریعہ بنائے-

امین اللہ کریم ہمیں توفیق دے کہ ہم صحیح معنوں میں انکی جانشینی کا حق ادا کرسکیں جس طرح انہوں نے اخری دم تک مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ساتھ وفا کی اللہ جل شانہ ہمیں بھی مرتے دم تک اپنے اسلاف کی طرح مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ساتھ وفاداری کرنے اور ان مرحومین کی جانشینی کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین جب مشن ایک ہو تو ذہن بھی ایک ہونا چاہیے –

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment