گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)پولیو کے دو قطرے ساری عمر کی معزوری سے بچاتے ہیں والدین اور سول سوسائٹی کی ذمہ داری ہے کہ اپنے پانچ سال کے عمر کے بچوں کو ہر بار پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں،نزلہ زکام کھانسی بخار کی صورت میں بھی قطرے پلائے جا سکتے ہیں،تھوڑی سی احتیاط اور توجہ سے ہم سب مل کر بچوں کو معذوری جیسی لعنت سے بچا سکتے ہیں،پولیو سیوریج اور گندے پانی کی وجہ سے پھیلتا ہے اور بچے اس کا جلد شکار ہو جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پولیو کے قطرے پانچ سال کی عمرتک کے بچوں کو پلاۓ جاتے ہیں تاکہ وہ اس مرض سے محفوظ رہ سکے،اساتذہ کرام علماء کرام اور سول سوسائٹی کے نمائندگان محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کر کے اس مہم کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنائیں۔رواں سال کی پہلی پولیو مہم تین فروری سے لے کر سات فروری تک جاری رہے گی۔رورل اسپتال گڑھ مہاراجہ میں پولیو میٹنگ میں چیئرمین یو پیک ڈاکٹر گل زہرا، یو سی میڈیکل افیسر ڈاکٹر ذکاء مہدی،میڈیکل افیسر ڈاکٹر عدنان مہدی،ڈسٹرکٹ سپرنڈنٹ ویکسینیٹر عبدالرحمن کا اظہار خیال میٹنگ میں ایس ایس ٹی کمپیوٹرسائنس آصف علی رانا،ایس ایس ٹی شیخ ظفر عباس،سیکرٹری جنرل سوشل ویلفیئر سوسائٹی گڑھ مہاراجہ رجسٹرڈ رانا محمد نعیم خان،مولانا محمد حسین وزیری،پی اے اسسٹنٹ کمشنر خضر خان بلوچ، ریڈیوگرافر منور عباس،یو سی ایریا انچارج سید محمد علی رضا شاہ،ایل ایچ ایس نفیس زہرا۔میڈیا نمائندگان شہزادہ سید قمر زمان نقوی۔رانا محمد سلیم،محمد عامر نے شرکت کی۔