گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)23مارچ یوم پاکستان کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں صحافیوں اور سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال وقاص ظفر نے وائس چیئرمین پنجاب قومی امن فورس کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان زوار ملک غلام جیلانی آڑھتی,فوجی محمد رمضان۔محمدآصف بھاگت،لیاقت علی میئو۔ڈاکٹر رانا خالد،جزل سیکرٹری سوشل ویلفیئر سوسائٹی رانا محمد نعیم خان۔خضر خان،اکاونٹ آفیسر محمد عمران،کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔

گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)23مارچ یوم پاکستان کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں صحافیوں اور سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال وقاص ظفر نے وائس چیئرمین پنجاب قومی امن فورس کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان زوار ملک غلام جیلانی آڑھتی,فوجی محمد رمضان۔محمدآصف بھاگت،لیاقت علی میئو۔ڈاکٹر رانا خالد،جزل سیکرٹری سوشل ویلفیئر سوسائٹی رانا محمد نعیم خان۔خضر خان،اکاونٹ آفیسر محمد عمران،کے ہمراہ پرچم کشائی کی اس موقع پر قومی ترانہ بھی ادا کیا گیا اور ملکی سلامتی، ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر نے کہا کہ 23مارچ وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے 1940میں اسی روز قرارداد لاہور کی روشنی میں مسلمانان برصغیر پاک وہند نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں اپنے لئے ”مملکت خدا داد پاکستان“ کے حصول کے لیے عزم مصمم کیا اور آخر کارلازوال قربانیوں کے بعد اپنے اس عظیم مقصد میں کامیاب ہوگئے۔زوار ملک غلام جیلانی آڑھتی نے کہا کہ 23مارچ کو لاہور کے منٹو پارک میں گونجنے والے نعرے سینے پہ گولی کھائیں گے پاکستان بنائیں گے، لے کے رہیں گے پاکستان بن کے رہے گا پاکستان دراصل مسلمانوں کا تہیہ اور مضبوط ارادہ تھا جسے اللہ کے فضل سے 1947 میں معرض وجود میں آیا۔

Leave a Comment