حویلی بہادر شاہ :بستی عباس پور کے رہائشی مہر حق نواز ملاح کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت،مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، رپورٹ جاوید اقبال ملاح بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ۔ حویلی بہادر شاہ۔ بستی عباس پور مہرحقنواز ملاح ولد سلطان احمد ملاح کی نماز جنازہ بستی عباس پور میں ادا کر دی گئی۔سیاسی وسماجی شخصیات،ہر شعبہ سے منسلک لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ رپورٹ جاوید اقبال ملاح

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) نواحی علاقہ میں دیوار بناتے ہوئے پیڈ سے گرنے سے پانچ افراد زخمی، ریسکیو 1122 شورکوٹ نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کردیا ،رپورٹ جاوید اقبال ملاح ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

پنجاب ایمرجنسی سروس۔ ریسکیو 1122جھنگ۔ بتاریخJanuary 28-2024 شورکوٹ۔ تحصیل شورکوٹ تین پلی شورکوٹ روڈ رجبانہ والی بائی پاس کے قریب حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم روانہ۔ کالر کے مطابق مزدور دیوار بناتے ہوئے پیڈ سے گر گئے۔ شورکوٹ۔ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت رسپانس دیتے ھوئے جائے حادثہ پر پہنچی شورکوٹ۔حادثہ کے کے نتیجے میں … Read more

وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) معروف سیاسی وسماجی شخصیت مہر محمد نواز کرموانہ سیال کی جانب سے ہر دلعزیز ن لیگی امیدوار پی پی 128 مہر خالد محمود سرگانہ کی حمایت میں جلسے کا انعقاد، اہالیان علاقہ کی جانب سے دیرینہ تمام مطالبات کے حل کی یقین دہانی، وریام والا اور گردونواح کے لوگوں کی محبت ہمیشہ میرے ساتھ رہتی ہے، جیت کر اس علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ میری اولین ترجیح میں شامل ہے ، اس موقع پر متعدد برادریوں نے مکمل حمایت کا اعلان کیا، رپورٹ مہر نجف عباس سرگانہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ

مہر نواز کرموانہ سیال صاحب کی طرف سے وریام والا میں جلسہ کامیاب رہا بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی. انشاءاللہ MPA PP 128 مہر خالد محمود سرگانہ صاحب نے وریام والا کی عوام کے مطالبات کو پورے کرنے کی یقین دہائی کروائی جس میں ہاسپٹل میں اچھے ڈاکٹر اور دوائی ملے گی، گرلز … Read more

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، ان لائن فراڈ میں ملوث ملزم کو شورکوٹ سے گرفتار کر لیا گیا، رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،مہر ریاض موہانہ بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

شورکوٹ ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد کی بڑی کارروائی شورکوٹ ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل فیصل آباد محمد اعجاز کی ہدایت آن لائن فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری شورکوٹ ۔ آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار۔ شورکوٹ ۔ ملزم اظہار حسین کو شورکوٹ سے گرفتار … Read more

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) میں نے اپنے سابقہ ایم پی اے دور میں شورکوٹ سٹی اور کینٹ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے تھے، ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہم خدمت کی سیاست کرتے ہیں اور ہم اپنے ووٹروں اور سپورٹرز کو نسلوں سے جانتے ہیں ہم مطلبی نہیں ہم قدر کرنے والوں کی ہمیشہ قدر کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ن لیگی امیدوار پی پی 129 چوہدری خالد غنی نے تحصیل پریس کلب شورکوٹ کینٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مزید کیا کہا جانتے ہیں جھنگ آن لائن نیوز پر خالد شہزاد ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی سے

شورکوٹ (خالد شہزاد سے)تحصیل پریس کلب شورکوٹ کینٹ میں ن لیگ کے نامزد امیدوار حلقہ 129 ایم پی اے چوہدری خالد غنی نے کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے 2013 میں نے کامیاب ہو کر شورکوٹ کینٹ اور شورکوٹ سٹی میں ترقیاتی کام کئے ہیں – تحصیل پریس کلب شورکوٹ کینٹ میں ن لیگ کے نامزد … Read more

جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کا اہم سیاسی مشاورتی اجلاس جامع مسجد کوثر اہلحدیث میں زیر صدارت ضلعی امیر حافظ نعیم الحق ہوا، اجلاس میں حلقہ این اے 109 اوران کی زیلی صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں امیدواروں کی حمایت کرنے پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے قائدین کے حکم کے مطابق ضلعی فیصلہ کئے جائیں گے، اجلاس میں جماعت غرباء اہلحدیث کے ضلعی صدر مہر نور زمان سپرا ،جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ کے صدر پروفیسر طاہرمحمود جنجوعہ ،حافظ ثاقب سرور ساقی صدر اہحلدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ سمیت دیگر راہنماؤں نے شرکت کی، رپورٹ شیخ عرفان حیدر ،عدنان طاہر جنجوعہ

جھنگ ،مرکزی جامع مسجد کوثر اہلحدیث جھنگ بازار جھنگ صدر میں زیرصدارت حافظ نعیم الحق امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ حافظ ثاقب سرور ساقی صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ ایک سیاسی اجلاس حلقہ این اے109اور حلقہ پی پی 126,127,128کے حوالے سے منعقد ہوا – جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا … Read more

جھنگ ( شیخ غلام مصطفٰی )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جھنگ میں سموگ آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد عوام میں سموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے آگاہی کو فروغ دینا ہے۔آگاہی واک کی قیادت صدر پی ایم اے ڈاکٹر اعجاز سلطان اور عامر رضا بخاری زونل سیلز منیجر ویرک فارما سیوٹیکلز پاکستان نے کی جبکہ آگاہی واک میں کنسلٹنٹ ڈاکٹر توصیف اعجاز، ڈاکٹر لقمان علی، ڈاکٹر صغیر احمد اور ڈاکٹر اویس محمود سمیت پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی، رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ (ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی سے )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جھنگ میں سموگ آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام میں سموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے آگاہی کو فروغ دینا ہے۔آگاہی واک کی قیادت صدر پی ایم اے ڈاکٹر اعجاز سلطان اور عامر رضا بخاری زونل سیلز منیجر ویرک … Read more

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) یہ حقیقت ہے کہ ضلع جھنگ پیپلز پارٹی کے دیوانوں کا گڑھ تھا، اگر ہم اقتدار میں آگئے تو تحصیل شورکوٹ میں بالخصوص اور ضلع جھنگ میں بالعموم ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیں گے، سب کو آزما لیا اب شہید کے بیٹے کو بھی موقع دے کر آزمائیں، ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو زرداری نے حلقہ پی پی 128 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ملک آصف یعقوب ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دوران کیا ،اس موقع پر ننھے جیالے ارحم حسین ملک نے بھی اپنے قائد سے ملاقات کی، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ سے

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار پی پی 128 ملک آصف یعقوب ایڈووکیٹ کی بیٹے سمیت پاکستان پیپلزپارٹی کے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ایک وقت تھا ضلع جھنگ میں پیپلز پارٹی ہی راج کرتی تھی، پنجاب سمیت … Read more

احمد پور سیال :انجمن آرائیاں ڈسٹرکٹ جھنگ کے مرکزی قائدین کی یونٹ سازی کے حوالہ سے تحصیل احمد پور سیال آمد، چیئرمین انجمن آرائیاں جھنگ افتخار احمد چوہدری، وائس چیئرمین مقبول سردار، جنرل سیکرٹری شفیق فہد، چیف آرگنائزر انجمن آرائیاں پروفیسر امتیاز حسین کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا گیا، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر ضیغم عباس عاجز سے

احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)انجمن آرائیاں ڈسٹرکٹ جھنگ کے مرکزی قائدین کی یونٹ سازی کے حوالہ سے تحصیل احمد پور سیال آمد چیئرمین انجمن آرائیاں جھنگ افتخار احمد چوہدری، وائس چیئرمین مقبول سردار، جنرل سیکرٹری شفیق فہد، چیف آرگنائزر انجمن آرائیاں پروفیسر امتیاز حسین کا شاندار استقبال ۔ انجمن ارائیاں ضلع جھنگ (رجسٹرڈ) پنجاب … Read more

جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) جھنگ کے علاقہ کوٹ عیسی شاہ کے رہائشی سید مبشر حسن بخاری کا بڑا اعزاز ،دبئی میں کھیلا جانے والے پاور لفٹنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا، اپنی کامیابی کو جھنگ کے نام کردیا، جھنگ کے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں کے لئے بھی کر دیا بڑا اعلان، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر ڈویژنل بیورچیف عرفان حیدر سیال سے

جھنگ کے سپوت جھنگ کے فخر حافظ سید مبشر حسن بخاری جن کا تعلق جھنگ سے ہے اور یہ سترہ سال سے دبئی میں مقیم ہیں انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیکر پاور لفٹنگ میں انڈیا کو مات دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا اور پاکستان کا نام روشن کردیا دبئی میں اپنی کامیابی کے جھنڈے … Read more