جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے تعلیم دوست ویژن کے تحت بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سٹیلائٹ ٹاون جھنگ میں سٹیم مقابلہ جات کا انعقاد، 55 سکولوں کے طلباء نے سائنس ، ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ ، آرٹس اور ریاضی کے مختلف ماڈلز پیش کیے ۔ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور سی او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، رپورٹ ریاض شاہد خان

پنجاب کے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے سٹریم مقابلہ جات کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے تعلیم دوست ویژن کے تحت بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن … Read more

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ضلع جھنگ کے معروف ٹک ٹاکر مہر غلام عباس بھروانہ المعروف بابا جھنگ والا کی والدہ محترمہ بقضائے الہی سے وفات پا گئیں ہیں، مرحومہ کی نماز جنازہ آج دس بجے دن خاکی شاہ روڈ امام بارگاہ قصرِ پنچتن پاک تابوتاں والی کری میں ادا کی جا رہی ہے

۞اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۞ مہر غلام عباس بھروانہ المعروف (بابا جھنگ والا) کی والدہ محترمہ جو کہ رضایے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں ان کا نما زِ جنازہ آج 10بجے دن خاکی شاہ روڈ امام بارگاہ قصرِ پنچتن پاک تابوتاں والی کری میں ادا کی جائے گی مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت … Read more

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ضلع جھنگ کی خواتین کے ساتھ ہراسمنٹ جیسے عوامل سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت قانونی کارروائی کے لئے تیار رہتے ہیں، خواتین صنف نازک ہوتی ہیں، انسان کے روپ میں بھیڑیوں سے نمٹنے کیلئے پولیس کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، ڈسٹرکٹ انچارج وومن ہراسمنٹ ضلع جھنگ سب انسپکٹر میڈم فرزانہ بلوچ کی میڈیا سے گفتگو،رپورٹ جاوید اقبال ملاح بیوروچیف جھنگ أن لائن نیوز نیٹ ورک

جھنگ۔ ڈسٹرکٹ انچارج وویمن ہراسمنٹ ضلع جھنگ میڈم فرزانہ بلوچ لیڈی سب انسپکڑ میں سب سے سینئر سب انسپکڑ ہیں وہ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں 2016 بیج کی ہیں اور انتہائی تجربہ کار پولیس آفیسر ہیں- میڈم فرزانہ بلوچ کو افسران کی طرف سے جو بھی ڈیوٹی سونپی گئی وہ احسن طریقے سے … Read more

جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ) :چناب کالج جھنگ میں آل پاکستان تقریری مقابلہ جات کا انعقاد، ملک بھر کے نامور تعلیمی اداروں کی شرکت، نامور مصنف ، محقق ، دانشور ، ادیب مہمانِ خصوصی ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے چناب کالج کے تعلیمی معیار اور سرگرمیوں کو سراہا، جانئیے مکمل تفصیل شہزاد سلیمی سینئر صحافی سے

پریس ریلیز 15 دسمبر 2024 چناب کالج جھنگ میں آل پاکستان تقریری مقابلہ جات کا انعقاد جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ):چناب کالج جھنگ میں آل پاکستان تقریری مقابلہ جات کا شاندار و پروقار انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے نامور تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر وطن عزیز کے نامور مصنف … Read more

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ضلع جھنگ کے 263 کسانوں کو گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت پروقار تقریب میں ٹریکٹر بزریعہ قرعہ اندازی کسانوں کے حوالے کر دئیے گئے، ہم وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے کسانوں کی فلاح بہبود کیلئے یہ اقدام اٹھایا، کسانوں کی میڈیا سے گفتگو، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ، ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

ٹیکرز جھنگ،12 دسمبر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی فراہم کئے گئے ٹریکٹرز کاشتکاروں کے حوالے کر دئیے گئے۔ ڈی سی آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد بھٹی و ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت کی بطور مہمان … Read more

جھنگ سٹی (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ جھنگ سٹی شاہد امیر لدھیانہ کی اپنے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،جمیل عرف پپو منشیات فروش سے 2180 گرام چرس برآمد،رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ، ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

*منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ جھنگ سٹی کا سخت کریک ڈاؤن جاری* ایس ایچ او سٹی جھنگ شاہدامیرلدھیانہ کی سربراہی میں منشیات فروش محمد جمیل عرف پپو چور سے *2180 گرام* چرس برآمد۔ ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 9C کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال … Read more

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن فیصل رزاق کاہلوں کا بڑا اقدام، مال منڈی مویشیاں جھنگ میں مبینہ طور پر ٹھیکیداروں کی جانب سے بھتہ خوری پر ایکشن، پانچ افراد گرفتار، رپورٹ جاوید اقبال ملاح بیوروچیف جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک

جھنگ۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کے ایس ایچ او نے فیصل رزاق کاہلوں نے تاریخ میں پہلی بار بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈال دیا ضلع جھنگ میں لگنے والی مویشی منڈی میں ٹھیکیداروں کی جانب سے بھتہ خوری پر مقدمہ درج کر کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا- تفصیلات کے۔مطابق ضلع جھنگ میں ہر … Read more

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جھنگ کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایڈز سے آگاہی کے سلسلے ایم ایس ڈاکٹر صدف نقوی اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی زیر نگرانی واک کا اہتمام ۔ آگاہی واک میں سابقہ صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹراعجاز سلطان، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر بشریٰ نذیراور دیگر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ، ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

جھنگ () ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جھنگ کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایڈز سے آگاہی کے سلسلے میں ایک واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ایم ایس ڈاکٹر صدف نقوی اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کی۔ آگاہی واک میں سابقہ صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹراعجاز سلطان، … Read more

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس مقابلہ، دو بین الصوبائی ڈاکو انجام کو پہنچ گئے، رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

*پولیس مقابلہ، دو خطرناک بین الصوبائی ڈاکو انجام کو پہنچ گئے* جھنگ : سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ ” سنپال چوک” کے قریب کار سوار مشکوک افراد کو ناکے پہ روکا گیا جھنگ : گرفتاری کے خوف سے گھبرا کر مشکوک ملزمان پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فصلوں میں چھپ گئے۔ جھنگ :ساتھی ملزمان … Read more

جھنگ (شیخ عرفان حیدر سے ) بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام جھنگ،محکمہ تعلیم جھنگ ،الہاشمی پبلک ماڈل اسکول جھنگ کے باہمی تعاون سے خواتین کے رجسٹریشن اور بچوں کے تعلیمی وظائف کے اندراج کے سلسلے میں کیمپ کا انعقاد،سینکڑوں خواتین نے رجسٹریشن کروائی، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ، مسرت ریاض جعفری

جھنگ (شیخ عرفان حیدر سے ) بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام جھنگ،محکمہ تعلیم جھنگ ،الہاشمی پبلک ماڈل اسکول جھنگ میں مقامی کمیونٹی کے باہمی تعاون سے خواتین کے رجسٹریشن اور بچوں کے تعلیمی وظائف کے اندراج کا ایک روزہ کیمپ منعقد کیا گیا – جس میں سینکڑوں خواتین نے اپنی رجسٹریشن کروائی کيمپ جس کے میزبان … Read more