شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) فیسکو حکام شورکوٹ کی لا پرواہی، غریب بیوہ عورت کی بھینس بجلی کی مین تار گرنے سے جان بحق

شورکوٹ: فیسکو کی لاپرواہی کا نتیجہ غریب بیوہ عورت کی بھینس کرنٹ لگنے سے مر گئی تفصیلات کے مطابق حلیمہ بی بی بیوہ معظم قوم منگن کے گھر کے اوپر سے بجلی کی تاریں گزرتی ہیں، پچھلے ایک دو دن سے بجلی کی تاروں سے چنگاریاں نکل رہی تھیں، متعدد بار کالز کرنے کے باوجود … Read more

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) گورنمنٹ ایلمینٹری سکول مرالی والا تحصیل شورکوٹ کے معروف عربی ٹیچر محمد یاسین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نجف عباس شاہ، اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر مرکز ککی نو کی شرکت، ہیڈ ماسٹر محمد شکیل عثمان نے ریٹائرڈ عربی ٹیچر کی خدمات کو سراہا، اخر میں سٹاف کی طرف سے تحائف پیش کیے گئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، رپورٹ محمد ندیم بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

شورکوٹ (محمد ندیم ) پریس ریلیز ۔ گورنمنٹ ایلمینٹری سکول مرالی والا تحصیل شورکوٹ میں محمد یاسین عربی ٹیچر کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نجف عباس شاہ خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر مرکز ککی نو منزر شبیر بھی موجود تھے … Read more

شورکوٹ۔27ویں سالانہ قرآن وسنت کانفرنس وتقریب تکمیل صحیح بخاری شریف مرکز اہلحدیث جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خان میں منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے نامور علماء نے خطاب کیا، سرپرست مرکز ہذا حضرت مولانا عبد الرشید حجازی نے مرکز ہذا سے سند فراغت حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور بچوں کی دستار بندی و انعامات تقسیم کیے۔جس میں بالخصوص معروف صحافی پیر سید محمد طارق شاہ کے صاحب ذادے پیر حافظ زین شاہ کو بھی انعامات سے نوازا گیا، عالمی سطح طور پر معروف عالم دین مولانا ناصر مدنی کی تقریر کو سراہا گیا

جھنگ۔(پیر سید محمد طارق شاہ ڈپٹی نیوز ڈائریکٹر پنجاب) شورکوٹ۔27ویں سالانہ قرآن وسنت کانفرنس وتقریب تکمیل صحیح بخاری شریف 11 اپریل بروز جمعۃ المبارک مرکز اہلحدیث جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خان میں منعقد ہوئی جسکا آغاز خطبہ جمعۃ المبارک سے ہوا خطبہ عظیم خطیب قاری محمد اکبر اسد قصور نے ارشاد فرمایا … Read more

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) فیسکو حکام شورکوٹ کی مہربانیاں،نواحی چک نمبر 481 بوٹے والی سے چوری ہونے والے واٹر سپلائی سکیم کا ٹرانسفارمر ، جو رقم کی ادائیگی کے بعد نیا لگا کر دیا گیا مگر کرنٹ پورا نہ دینے کی وجہ سے اسے اتار کر ایک ہفتے کے اندر دوبارہ لگانے کا وعدہ کیا گیا، افسوس کا مقام ہے ایک ماہ گزر گیا مگر تاحال ٹرانسفارمر لگایا نہ جا سکا، شہری پریشانی میں مبتلا، رپورٹ محمد ندیم بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ( محمد ندیم ) کرنٹ پورا نہ ہونے کی وجہ سے تبدیل کرنے کے لئیے اتارا گیا ٹرانسفارمر ایک ماہ بعد بھی نہ لگایا جا سکا – تفصیلات کے مطابق جھنگ کے نواحی علاقہ چکنمبر 481 ج.ب بوٹے والی میں واٹر سپلائی سکیم کا ٹرانسفارمر جو چوری ہو گیا تھا جو اس کے متبادل نیا … Read more

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) ڈی پی او جھنگ کی ہدایت پر ڈی ایس پی شورکوٹ کی شہید کانسٹیبل محمد اکرم کی بیٹی کی شادی میں شرکت، دلہن کے سر پر دست شفقت رکھتے ہوئے ہوئے تحائف پیش کئے اور دلہے کو سلامی دیتے ہوئے شادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے رخصت کی، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،احمد فیاض شیخ بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز ا

شورکوٹ ( شیخ غلام مصطفیٰ )ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایات پر ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل چوہدری محمد اکرم کی شہید کانسٹیبل محمد اکرم کی بیٹی کی شادی میں بطور سرپرست شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایات پر ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل … Read more

شور کوٹ (حکیم طاہر محمود جنجوعہ) مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ کے زیر اہتمام 27 ویں سالانہ قرآن وسنت کانفرنس کی پروقار تقریب (تکمیل صحیح بخآری شریف) بمقام جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خاں شور کوٹ میں منعقد ہو رہی ہے،جس میں ملک بھر سے شیوخ الحدیث علماء کرام مزہبی سکالر اور قراء کرام شریک ہورہے ہیں پروگرام کا باقاعدہ آغاز خطبہ جمعتہ المبارک سے شروع ہو گا

شور کوٹ ،مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ کے زیر اہتمام 27 سالانہ قرآن وسنت کانفرنس تقریب تکمیل صحیح بخآری شریف بمقام جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خاں شور کوٹ میں منعقد ہو رہی ہے- جس کی سرپرستی مو لانا عبدالرشید حجازی زہر صدارت شیخ جاوید اقبال زیر نظامت خان … Read more

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میرالی والا مرکز ککی نو سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام،ڈپٹی ڈی ای او شورکوٹ مہر رب نواز ہراج سمیت دیگر شخصیات کی شرکت،ہمارے ادارے میں میل فی میل سٹاف موجود ہے جو 800 سو سے زائد طلباء و طالبات کو نہایت محنت اور لگن سے پڑھاتے ہیں ، سربراہ ادارہ محمد شکیل کی میڈیا سے ٹیم سے گفتگو، رپورٹ محمد ندیم ،محمد عیسی سیال بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

جھنگ(محمد ندیم) شورکوٹ گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول میرالی والا میں 2025 کے سالانہ امتحانات کے رزلٹ کا پروگرام انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی ابتدا تلاوت قرآن پاک سے ہوئی – اور اس پروگرام میں مختلف بچوں اور بچیوں نے نعت رسول مقبولﷺقومی ترانہ اورنظمیں وغیرہ بیان کیں۔ اور اس کے علاوہ اول سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل … Read more

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار کا تبادلہ قصور جبکہ ان کی جگہ اسسٹنٹ کمشنر لالیاں شازیہ رحمان کو نیو اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ تعینات کر دیا گیا، تحصیل شورکوٹ میں کافی عرصے کے بعد خاتون اسسٹنٹ کمشنر تعینات کی گئی ہیں، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

شازیہ رحمان نیو اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ تعینات نوٹیفکیشن جاری ان کے پیش رو اسفند یار کو قصور تعینات کر دیا گیا شازیہ رحمان صاحبہ لالیاں سے تبدیل ہو کر شورکوٹ تبادلہ کیا گیا ہے.. شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

منڈی مویشیاں جھنگ سے واپسی پر تھانہ وریام والا کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات، بیوپاریوں سے 23 لاکھ سے زائد کی نقدی چھین کر مسلح ڈاکو فرار، ڈی ایس پی شورکوٹ اور ایس ایچ او تھانہ وریام والا بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے

شورکوٹ ۔تھانہ وریام والا کے علاقہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ڈی ایس پی شورکوٹ چوہدری محمد اکرم ،ایس ایچ او تھانہ وریام والا نور خان بلوچ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے – اور کاروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق غلام عباس ولد وریام نے تھانہ وریام والا میں … Read more

شورکوٹ (رانا محمد شبیر) رمضان المبارک صبر، شکر اور اخوت کا مہینہ ہے اللہ رب العزت اس ماہ مقدس کے صدقے پاکستان کو ترقی ، خوشحالی اور امن عطا فرمائے، معروف سیاسی و سماجی شخصیت ،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شورکوٹ حاجی محمد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

رمضان المبارک صبر، شکر اور اخوت کا مہینہ ہے اللہ رب العزت اس ماہ مقدس کے صدقے پاکستان کو ترقی ، خوشحالی اور امن عطا فرمائے حاجی محمد رفیق شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیورو چیف) شورکوٹ کی معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شورکوٹ حاجی محمد رفیق نے رمضان المبارک کے … Read more