جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ کی جانب سے معذور افراد میں فری ویل چیئر کی تقسیم کی تقریب موضع باغ ضلع جھنگ میں منعقد ہوئی،ضلع جھنگ میں ہزاروں افراد الخدمت فاؤنڈیشن کے رفاہی کاموں سے مستفید ہو رہے ہیں،غزہ کے اندر بھی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اربوں روپے کے رفاہی کام کر چکے ہیں، رپورٹ مہر علمدار نول ڈپٹی بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

جھنگ (مہر علمدار نول ڈپٹی بیوروچیف سے) الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ کی جانب سے معذور افراد میں فری ویل چیئر کی تقسیم کا پروگرام موضع باغ ضلع جھنگ میں منعقد ہوا – بہادر خان جھگڑ سابق سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ نے کہا کہ اسوقت پاکستان میں الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش … Read more

جھنگ کے معروف ٹھیکیدار محمد سعید خان کے گھر ہونے والی بڑی ڈکیتی کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے، چور لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو گئے تھے ، ڈی پی او جھنگ میرے گھر میں ہونے والی چوری کے ملزمان کو گرفتار کرکے میرے نقصان کا ازالہ کروائیں،ٹھیکیدار سعید خان کی میڈیا سے گفتگو

جھنگ: ٹھیکیدار محمد سعید خان کے گھر بڑی ڈکیتی، لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی سامان چوری- جھنگ (ملک عمیر منظور ساقی کھوکھر) غوثیہ محلہ گلی نمبر دو میں عارضی طور پر مقیم ٹھیکیدار محمد سعید خان ولد سرور خان کے گھر بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص کے مطابق وہ 14 … Read more

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) تھانہ شورکوٹ سٹی میں ڈی پی او جھنگ کی کھلی کچہری ، شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل براہ راست ڈی پی او کے سامنے پیش کیے۔عوامی شکایات پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے سب انسپکٹر معطل، جبکہ شورکوٹ سٹی میں اکرم شہید چوکی کا بھی افتتاح کیا، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،شیخ احمد فیاض، آصف عباس چھوہن

*ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری* جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) تھانہ شورکوٹ سٹی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل … Read more

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) فیسکو حکام شورکوٹ کی لا پرواہی، غریب بیوہ عورت کی بھینس بجلی کی مین تار گرنے سے جان بحق

شورکوٹ: فیسکو کی لاپرواہی کا نتیجہ غریب بیوہ عورت کی بھینس کرنٹ لگنے سے مر گئی تفصیلات کے مطابق حلیمہ بی بی بیوہ معظم قوم منگن کے گھر کے اوپر سے بجلی کی تاریں گزرتی ہیں، پچھلے ایک دو دن سے بجلی کی تاروں سے چنگاریاں نکل رہی تھیں، متعدد بار کالز کرنے کے باوجود … Read more

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) گورنمنٹ ایلمینٹری سکول مرالی والا تحصیل شورکوٹ کے معروف عربی ٹیچر محمد یاسین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نجف عباس شاہ، اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر مرکز ککی نو کی شرکت، ہیڈ ماسٹر محمد شکیل عثمان نے ریٹائرڈ عربی ٹیچر کی خدمات کو سراہا، اخر میں سٹاف کی طرف سے تحائف پیش کیے گئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، رپورٹ محمد ندیم بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

شورکوٹ (محمد ندیم ) پریس ریلیز ۔ گورنمنٹ ایلمینٹری سکول مرالی والا تحصیل شورکوٹ میں محمد یاسین عربی ٹیچر کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں جناب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نجف عباس شاہ خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر مرکز ککی نو منزر شبیر بھی موجود تھے … Read more

جھنگ (ڈاکٹر ظفر اقبال نول سے) پاکستان میں ہر سال تقریباً4 لاکھ افراد دل کی بیماریوں کی وجہ سے جان سے ہا تھ دھو بیٹھے ہیں جوکہ ملک میں ہونے والی کل اموات کا 29فیصد ہے، ہائی بلڈ پریشر کی شرح 44فیصد ہے جوکہ عالمی اوسط33 فیصد سے کہیں زیادہ ہے، جھنگ میں منعقدہ طبی سیمینار سے ملک کے معروف اطباء کا خطاب رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

جھنگ (ڈاکٹر ظفر اقبال نول سے) پاکستان میں ہر سال تقریباً4 لاکھ افراد دل کی بیماریوں کی وجہ سے جان سے ہا تھ دھو بیٹھے ہیں جوکہ ملک میں ہونے والی کل اموات کا 29فیصد ہے۔ پاکستان میں ہائی بلڈ پریشر کی شرح 44فیصد ہے جوکہ عالمی اوسط33 فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔ تقریبا 56فیصد … Read more

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) جھنگ پولیس کے مزید 10 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ٹو، اختر محمود کے ہمراہ ترقی پانے والے اہلکاروں اور ان کی فیملیز کو پروموشن کے بیجز لگائے۔رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تیز تر محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ جاری جھنگ پولیس کے مزید 10 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ٹو، اختر محمود کے ہمراہ ترقی پانے … Read more

وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ وریام والا راؤ اورنگ زیب کی ہدایت پر انچارج چوکی رستم سرگانہ سب انسپکٹر محمد آصف نواز انجم کی کاروائی ،دوران گشت رستم سرگانہ کے رہائشی ملزم سے بڑی مقدار میں چرس برآمد، مقدمہ درج، ملزم گرفتار، رپورٹ مہر علمدار نول ڈپٹی بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

جھنگ(مہر علمدار نول ڈپٹی بیوروچیف) کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر اور ایس ایچ او تھانہ وریام والا راؤ اورنگ زیب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف غیر معمولی کاروائیوں کا سلسلہ جاری انچارج چوکی رستم سرگانہ آصف نواز انجم کی دبنگ کاروائی دوران گشت مخبر کی اطلاع پر رستم سرگانہ کا رہائشی … Read more

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) انچارج چوکی علی آباد محمد عدیل خان لغاری کی سربراہی میں مختلف جگہوں پر قحبہ خانوں کا سرچ آپریشن، نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار کرنے والے عوامل کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعادہ، رپورٹ مہر علمدار نول ڈپٹی بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

جھنگ(مہر علمدار نول ڈپٹی بیوروچیف سے)چوکی انچارج علی آباد محمد عدیل خان لغاری کی سربراہی میں مختلف جگہوں پر قبحہ خانوں کا سرچ آپریشن جاری جس میں ناصر کالونی کا اپریشن کیا گیا جس میں محمد عدیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ میرے ہوتے چوکی علی آباد کی حدود میں کوئی ایسا … Read more

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) عوامی شکایات پر انچارج پٹرولنگ پولیس پل اصحابہ سب انسپکٹر عبدالرزاق جنجوعہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ دبنگ کاروائی،ٹول پلازہ پر رات کے وقت اوور چارج وصول کرنے پر شہری کی کال پر فوری عمل، ٹول پلازہ عملے کے تین افراد گرفتار ،رپورٹ آصف سیماب جنجوعہ

*انچارج پٹرولنگ پولیس چوکی پل اصحابہ کی دبنگ کاروائی* گزشتہ کئی روز سے شکایات آرہی تھی کہ ٹول پلازہ ٹوبہ روڈ باغ پر عملہ رات کو اوور چارجنگ کرتا ہے۔ گزشتہ رات بھی ٹول پلازہ کے عملہ نے اوور چارجنگ کی اور 170 والی پرچی 250 کی دی۔ ڈرائیورز نے احتجاجاً روڈ بلاک کر دیا … Read more