ضلع جھنگ کی ایک اور بیٹی کی گمشدگی کا معاملہ حل، ویل ڈن تھانہ وریام والا پولیس، انیلہ گمشدہ کیس کا معمہ حل کرلیا ۔انیلہ کو تشدد سے قتل کرکے نعش کو نہر برد کیا گیا ،ملزم ثمر شاہ کا انکشاف ۔کمسن بچی انیلہ ثمر شاہ کے گھر ملازمہ تھی۔ہمراہی ملزمان دو خواتین سمیت چار افراد گرفتار مقدمہ درج، رپورٹ رانا فیصل

تھانہ وریام والا پولیس ملزم ثمر شاہ کے ہمراہ حویلی بہادر شاہ کینال کے مقام پر نہر برد معصوم بچی کی لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو1122 آپریشن جاری – جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ ) پولیس تھانہ وریام والا نے انیلہ گمشدہ کیس کا معمہ حل کرلیا ۔انیلہ کو تشدد سے قتل کرکے نعش کو نہر … Read more

وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ وریام والا نور خان بلوچ کو تبدیل کرکے انسپکٹر راؤ اورنگ زیب کو ایس ایچ او تھانہ وریام والا تعینات کر دیا گیا

وریام والا (شیخ غلام مصطفیٰ) راؤ اورنگزیب انسپکٹرکو SHO تھانہ وریام والا تعینات کر دیا گیا ہے – ان کے پیش رو نور خان بلوچ کو تبدیل کر دیا گیا ہے – شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

وریام والاشورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) نواحی چک نمبر 493 باٹیانوالا کی معروف دو برادریوں کے درمیان قتل کی صلح کے لیے اکٹھ ہوا ، جس میں پیر علی بابا آف سندیلیانوالی،پیر قطب الحق آف کمالیہ، پیر فرید چشتی آف پاکپتن اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مہر خالد محمود سرگانہ نے شرکت کی، اس موقع پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

وریام والاشورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) گزشتہ روز معروف قصبہ چک نمبر 493 باٹیانوالا میں دو برادریوں کے درمیان قتل کی صلح کے لیے اکٹھ ہوا جس میں نامور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی.. شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ … Read more

وریام والاشورکوٹ (محمد ندیم ) آل پاکستان میڈیا ہاؤس رجسٹرڈ کا وریام والا میں نائب تحصیل صدر محمد عیسی سیال کی رہائش گاہ پر میٹنگ کا اہتمام،جسمیں ضلعی صدر پیر سید طارق شاہ سمیت دیگر اراکین کی شرکت، میٹنگ میں نئے ممبران کی شرکت سمیت دیگر امور زیر بحث رہے،رپورٹ محمد عیسی سیال

آل پاکستان میڈیا ہاؤس رجسٹرڈ کے زیر اہتمام بسلسلہ وار میٹنگز کا آغاز جھنگ(محمد ندیم ) مؤرخہ 2 مارچ بروز بدھ تحصیل نائب صدر بھائی محمد عیسی کی رہائش گاہ پہ ایک آگاہی میٹنگ کی گئی میں خصوصی شرکت ڈسٹرکٹ چئیرمین جناب پیر سید محمد طارق شاہ صاحب اپنے صاحبزادہ حافظ پیر زین العابدین شاہ … Read more

منڈی مویشیاں جھنگ سے واپسی پر تھانہ وریام والا کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات، بیوپاریوں سے 23 لاکھ سے زائد کی نقدی چھین کر مسلح ڈاکو فرار، ڈی ایس پی شورکوٹ اور ایس ایچ او تھانہ وریام والا بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے

شورکوٹ ۔تھانہ وریام والا کے علاقہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ڈی ایس پی شورکوٹ چوہدری محمد اکرم ،ایس ایچ او تھانہ وریام والا نور خان بلوچ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے – اور کاروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق غلام عباس ولد وریام نے تھانہ وریام والا میں … Read more

وریام والاشورکوٹ : بستی نور اباد کے رہائشی میاں ناصر محمود جنجوعہ (پی اے میاں مادھولال حسین جنجیانہ سیال)،میاں جاوید غفور جنجوعہ کی بھابھی مستری اکرم جنجوعہ کی ہمشیرہ میاں افضل جنجوعہ کی بیوی بقضائے الہی سے وفات پا چکی ہیں، مرحومہ کی نماز جنازہ آج نو بجے دن(وقت تبدیل کر دیا گیا ہے) عید گاہ بستی شریف آباد قائم بھروانہ روڈ پر ادا کی جائے گی

بستی نور اباد وریام والا کے رہائشی ناصر محمود جنجوعہ پی اے مادھو لال حسین جنجیانہ سیال محمد جاوید غفور جنجوعہ کی بھابھی مستری محمد اکرم جنجوعہ کی ہمشیرہ شاہد محمود جنجوعہ کی سالی عبد القدوس جنجوعہ کی چچی – محمد افضل جنجوعہ کی بیوی حکیم عبدالغفور صابری جنجوعہ کی نوح انتقال کر گئی ہے … Read more

وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) تھانہ وریام والا کے علاقہ میں والدہ نے اپنی بیٹی کو غیر برادری میں شادی کی خواہش کرنے پر کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا، ایس ایچ او تھانہ وریام والا نور خان بلوچ نے ملزمہ خاتون کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا

شورکوٹ تھانہ وریام کی حدود حویلی بہادر شاہ کی رہائشی خاتون منیر فاطمہ زوجہ منظور حسین نے اپنی بیٹی شبانہ بی بی جسے کچھ عرصہ قبل طلاق ہوئی تھی اب اپنی مرضی سے غیر برادری میں شادی کرنا چاہتی تھی- اس رنجش کی بنا پر اس کی والدہ منیر فاطمہ نے کلہاڑیوں کے وار کر … Read more

وریام والاشورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 491JB تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ میں سالانہ اسپورٹس ڈے اور کمپیوٹر لیب کا افتتاح، اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن جھنگ تنویر احمد غزالی اور ڈپٹی ڈی ای او شورکوٹ نجف عباس نے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے اس اقدام کی تعریف کی اور کھیلوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا، کمپیوٹر لیب کے قیام کو ایک بڑا تعلیمی سنگ میل قرار دیا، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،شیخ اسد مصطفیٰ، ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

شور کوٹ ،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 491JB تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ میں سالانہ اسپورٹس ڈے اور کمپیوٹر لیب کا افتتاح- چک نمبر 491JB تحصیل شورکوٹ کا افتتاح گزشتہ روز گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول چک نمبر 491JB مرکز وڑیام والا میں سالانہ اسپورٹس ڈے اور کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا – … Read more

وریام والاشورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) شورکوٹ کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں جان بحق ہونے والے نواحی موضع لڈا ماہنی کے ایک ہی خاندان کے تینوں افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت، رقط انگیز مناظر دیکھنے کو ملے، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،جاوید اقبال ملاح

گزشتہ شب شور کوٹ حسووالی روڈ جیون والی پل کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل دیوار سے ٹکرا کر جاں بحق ہونے والے ملک برادری کے محمد رمضان ولد محمد اعجاز ،صغراں بی بی زوجہ منظور احمد ،اللہ وسائی زوجہ محمد لطیف کا تعلق نواحی علاقہ موضع … Read more

وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) تیز رفتار موٹر سائیکل ٹائر پھٹنے سے دیوار سے ٹکرانے سے افسوسناک حادثہ، وریام والا کے نواحی علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق، ایک شدید زخمی،موٹر سائیکل سوار فوتیدگی پر جا رہے تھے کہ افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئے، پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

شورکوٹ: تیز رفتار موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ، تین افراد جاں بحق تحصیل شورکوٹ کے علاقے حسووالی روڈ پر جیون والی پل کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل دیوار سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دو خواتین … Read more