شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) لاری اڈہ شورکوٹ سٹی کے قریب اکرم شہید چوکی کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی، اس سے شہر میں جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی، اسی طرح تھانہ وریام والا کے علاقہ میں مزید چوکیوں کا قیام بے حد ضروری ہے، قائم بھروانہ اور چک نمبر 487 ہکڑاں کے مقام پر نئی چوکیاں قائم کرکے تھانہ وریام والا کے علاقہ سے جرائم کے خاتمے کیلئے بڑی مدد مل سکتی ہے، شہریوں کا مطالبہ
شورکوٹ ۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن ر بلال افتخار کیانی نے جنرل بس سٹینڈ کے قریب اکرم شہید چوکی کا افتتاح کر دیا- اس موقع پر ڈی پی او کے ہمراہ ڈی ایس پی شورکوٹ چوہدری محمد اکرم ،ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی ملک اسداللہ کھوکھر ،انچارج چوکی سٹی ثناء اللہ … Read more