جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) علی احمد خاں ہسپتال ایمرجنسی کی میڈیکل آفیسر محترمہ ڈاکٹر عائشہ خالد نے کہا ہے کہ ان دنوں پیٹ کے امراض میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور لوگ پیٹ اور گلے کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں،مچھروں اور مکھیوں کی افزائش کا موسم ہے اور اس موسم میں عوام کو چاہئیے کہ وہ کھانے پینے میں احتیاط برتیں اور گھر کا کھانا کھانے کو ترجیح دیں، میڈیا سے گفتگو

جھنگ ( ) علی احمد خاں ہسپتال ایمرجنسی کی میڈیکل آفیسر محترمہ ڈاکٹر عائشہ خالد نے کہا ہے کہ ان دنوں پیٹ کے امراض میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور لوگ پیٹ اور گلے کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں- اس لئے ضروری ہے کہ ان امرا ض سے بچاو کے لئے احتیاطی … Read more

اٹھارہ ہزاری (شیخ غلام مصطفیٰ) سنپال ہارس رائیڈنگ کلب آف پاکستان کو میلہ پیر تاج الدین 18 ہزاری میں نیزہ بازی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر عوامی سماجی اور سیاسی شخصیات نے مبارکباد دی ہے، رپورٹ جاوید اقبال ملاح بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

اٹھارہ ہزاری جھنگ ہم سنپال ہارس رائیڈنگ کلب آف پاکستان کومیلہ پیر تاج الدین 18 ہزاری جھنگ نیزہ بازی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر عوامی سماجی اور سیاسی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے – خصوصی کاوش ۔مہر اظہر سنپال آف رشید پور 18 ہزاری جھنگ بانی کلب ۔مہر محمد عمر دراز سنپال سر … Read more

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میرالی والا مرکز ککی نو سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام،ڈپٹی ڈی ای او شورکوٹ مہر رب نواز ہراج سمیت دیگر شخصیات کی شرکت،ہمارے ادارے میں میل فی میل سٹاف موجود ہے جو 800 سو سے زائد طلباء و طالبات کو نہایت محنت اور لگن سے پڑھاتے ہیں ، سربراہ ادارہ محمد شکیل کی میڈیا سے ٹیم سے گفتگو، رپورٹ محمد ندیم ،محمد عیسی سیال بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

جھنگ(محمد ندیم) شورکوٹ گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول میرالی والا میں 2025 کے سالانہ امتحانات کے رزلٹ کا پروگرام انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی ابتدا تلاوت قرآن پاک سے ہوئی – اور اس پروگرام میں مختلف بچوں اور بچیوں نے نعت رسول مقبولﷺقومی ترانہ اورنظمیں وغیرہ بیان کیں۔ اور اس کے علاوہ اول سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل … Read more

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار کا تبادلہ قصور جبکہ ان کی جگہ اسسٹنٹ کمشنر لالیاں شازیہ رحمان کو نیو اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ تعینات کر دیا گیا، تحصیل شورکوٹ میں کافی عرصے کے بعد خاتون اسسٹنٹ کمشنر تعینات کی گئی ہیں، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

شازیہ رحمان نیو اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ تعینات نوٹیفکیشن جاری ان کے پیش رو اسفند یار کو قصور تعینات کر دیا گیا شازیہ رحمان صاحبہ لالیاں سے تبدیل ہو کر شورکوٹ تبادلہ کیا گیا ہے.. شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

وریام والاشورکوٹ :نواحی قصبہ حویلی بہادر شاہ سے بیس روز قبل لاپتہ ہونے والی بچی تاحال مل نہ سکی، والدین غم سے نڈھال، تھانہ کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں، آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او جھنگ سمیت ڈی ایس پی شورکوٹ اور ایس ایچ او تھانہ وریام والا ہماری بچی کو تلاش میں مدد فراہم کریں، ہم غریب ہیں ہماری کوئی نہیں سنتا،رپورٹ تحسین حیات اعوان

حویلی بہادر شاہ میں گھر میں کام کرنے والی دس سالہ بچی انیلہ کو پولیس تھانہ وریام والا بیس روز گزرنے کے بعد بھی بازیاب نہ کروا سکی اور نہ کوئی پیش رفت ہوئی- غریب والدین تھانہ کے چکر لگا لگا کر مایوس ہوکر گھر بیٹھ گئے اور غریب والدین پولیس کے ڈیزل پٹرول انوسٹی … Read more

وریام والاشورکوٹ (محمد ندیم ) آل پاکستان میڈیا ہاؤس رجسٹرڈ کا وریام والا میں نائب تحصیل صدر محمد عیسی سیال کی رہائش گاہ پر میٹنگ کا اہتمام،جسمیں ضلعی صدر پیر سید طارق شاہ سمیت دیگر اراکین کی شرکت، میٹنگ میں نئے ممبران کی شرکت سمیت دیگر امور زیر بحث رہے،رپورٹ محمد عیسی سیال

آل پاکستان میڈیا ہاؤس رجسٹرڈ کے زیر اہتمام بسلسلہ وار میٹنگز کا آغاز جھنگ(محمد ندیم ) مؤرخہ 2 مارچ بروز بدھ تحصیل نائب صدر بھائی محمد عیسی کی رہائش گاہ پہ ایک آگاہی میٹنگ کی گئی میں خصوصی شرکت ڈسٹرکٹ چئیرمین جناب پیر سید محمد طارق شاہ صاحب اپنے صاحبزادہ حافظ پیر زین العابدین شاہ … Read more

گھر سے دہی لینے کے لیے جانے والے بچے کا بیہمانہ قتل، پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کام کر گئی ، اندھے قتل کی قاتلہ ملزمہ ٹریس

چنیوٹ پولیس نے ڈی پی او عبداللہ احمد کی قیادت میں پیشہ ورانہ مہارت اور غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ سالہ حسیب کے قاتل کو چند ہی دنوں میں ٹریس کر لیا۔ ننھے حسیب کی لاش گھر کے قریب کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہونے پر پولیس نے فوری تحقیقات کا آغاز … Read more

تیز رفتار دودھ وین نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، تین افراد جان بحق چوتھا شدید زخمی، ریسکیو 1122 زرائع

ٹریفک حادثہ/ تین جاں بحق کبیروالا: مخدوم پور انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق کبیروالا: تیز رفتار دودھ وین نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا – کبیروالا:تیز رفتار دودھ وین ڈرائیور موقع سے فرار کبیروالا: موٹر سائیکل سواروں میں دو خواتین اور بچہ جاں بحق ، ریسکیو ذرائع – کبیروالا: … Read more

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) کرکٹ میچ کے دوران لڑائی شدت اختیار کر گئی، مخالف نے گولی مار کر معروف کھلاڑی کو زخمی کر دیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، افسوسناک واقعہ ضلع جھنگ میں پیش آیا

تھانہ موچیوالہ کے علاقے چک نمبر 183 میں عید کے روز روایتی عید میلہ میچ کے دوران اس وقت صورتحال گھمبیر ہو گئی جب کرکٹ میچ کے دوران معمولی تلخ کلامی لڑائی میں بدل گئی، جس پر مخالف نے کھلاڑی کو گولی مار دی زخمی کر دیا، جسے تشویشناک ناک حالت میں ریسکیو 1122 نے … Read more

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) رہتی دنیا تک قرآن پاک کی صدا گونجتی رہے گی اور امت مسلمہ کے دلوں کو سکون ملتا رہے گا، قرآن سے محبت اللہ تعالیٰ سے محبت کا اظہار ہے، موضع گلمالہ کی مسجد و مدرسہ الحسین میں تکمیل قرآن پاک کے موقع پر علماء کا خطاب، رپورٹ محمد ندیم محمد عیسی سیال

29 مارچ 29واں روزہ بروز ہفتہ کو تکمیل القرآن کے موقع پر شاندار محفل کا انعقاد جھنگ(محمد ندیم ) تفصیلات کے مطابق جھنگ کے نواحی علاقہ موضع گلمالہ لنک ماجھی روڈ گلمالہ مسجد و مدرسہ الحسین میں حافظ محمد عاصم رضوی نے نماز تراویح پڑھانے کی سعادت نے حاصل کی حافظ محمد عاصم رضا نے … Read more