اٹھارہ ہزاری /جھنگ :تھانہ آٹھارہ ہزاری کے علاقہ میں ایک اور بیٹی غیرت کے نام پر قتل کر دی گئی، سگے بھائی نے اپنی 19سالہ بہن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ،ہزاروں افراد نماز جنازہ میں شرکت، مقتولہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، رپورٹ میاں بابر مصطفٰی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

تھانہ آٹھارہ ہزاری کے علاقہ واصو آستانہ میں غیرت کے نام پر ایک اور ھوا کی بیٹی قتل، سگے بھائی نے فائرنگ کرکے 19سالہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہونے میں کامیاب- تھانہ آٹھارہ ہزاری پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر کاروائی کی اور ریسکیو 1122 نے لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال … Read more

باغ مصطفیٰ /جھنگ (چوہدری ارشد گجر سے)مقامی یونین کونسل میں پروگرام “اب گاﺅں چمکیں گے” کے نامزد ممبران کا پہلا اجلاس، حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ،مجوزہ شیڈول کے مطابق ہر گھر، پٹرول پمپ، فیکٹریز اور دکانوں وغیرہ سے ماہانہ فیس کی وصولی کے حصول کے متعلق ممبران کو اعتماد میں لیا گیا، مزید کیا فیصلے کئے گئے جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر آصف سیماب جنجوعہ ،میاں بابر مصطفٰی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز سے

جھنگ﴿چوہدری ارشد گجر سے ) پروگرام صفائی اب گاؤں چمکیں گے کے تحت یونین کونسل باغ نمبر 22 نامزد کمیٹی ممبران کا پہلا اجلاس دفتر یونٹ کونسل میں منعقد ہوا جس میں ملک قیصر عباس چوہدری عاشق حسین محمد اکرم ڈاہر شہزاد احمد محمد فیاض رب نواز ندیم سرور اور محمد ناصر نے شرکت کی … Read more

جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی ) دنیا بھرمیں امراض قلب کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جا تاہے، اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچاو کے لیے شعور پیداکرناہے۔ ان خیالات کا معروف ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر اطہر روف رانا نے سینئر جرنلسٹ و کالم نگار مہر محمد ریاض نول سے ملاقات کے دوران بتایا، دل کی بیماریاں کیسے پیدا ہوتی ہیں، دنیا بھر میں کس شرح سے دل کی بیماری پھیل رہی ہے، اس مرض سے کیسے بچ سکتے ہیں، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی،ملک بلال حسن سے

جھنگ (. . . . ) دنیا بھرمیں امراض قلب کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جا تاہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچاو کے لیے شعور پیداکرناہے۔ ان خیالات کا معروف ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر اطہر روف رانا نے سینئر جرنلسٹ … Read more

جھنگ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، چار افراد پرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے ۔ تین ملزمان گرفتار، رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

جھنگ میں قتل کی لرزہ خیز واردات چار افراد پرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گۓ۔وقوعہ تھانہ موچی والا کے علاقہ میں کھچی اور بلوچ برادری کی پرانی رنجش میں پیش آیا ۔ افسوس ناک واقعہ چک نمبر 181 تھانہ موچیوالہ میں ہوا ہے، ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کی ہدایت پر تین ملزمان … Read more

حویلی بہادر شاہ: ضلع جھنگ کے مشہور قصبہ حویلی بہادر شاہ میں جشن میلاد النبی کا مرکزی جلوس جامع مسجد نورانی حویلی بہادر شاہ سے علامہ محمد نعیم ساجدسیالوی کی زیر قیادت نکالا گیا، جسمیں میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، انچارج چوکی رستم سرگانہ چمن عباس نے اپنی نفری کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دئیے ،رپورٹ ڈاکٹر انور علی جاوید بیورو چیف جھنگ آن لائن نیوز

ملک بھر کی طرح حویلی بہادر شاہ میں جشن میلاد النبی جامع مسجد نورانی حویلی بہادر شاہ تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ صدر نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ھے حویلی بہادر شاہ میں ریلی نکالی گئی لوگوں کی بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کی۔ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کی طرف … Read more

جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) نواحی قصبہ باغ مصطفیٰ میں جشن میلاد النبی کے جلوس میں ہزاروں افراد کی شرکت ،مختلف مقامات سے جلوس کی آمد سے عاشقان رسول کی جانب سے بلند شگاف نعروں کی گونج،رپورٹ میاں بابر مصطفٰی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

باغ (آصف سیماب) مرکزی جلوس بستی انوار مصطفیٰ کدلتھی، باغ مصطفیٰ کا آغاز آج صبح 7:45 پر ملک چوک سے ہوا۔ دربار بابا نور اصحاب، مسجد حیدریہ، مسجد عثمانیہ کے محلہ داروں نے شرکت کی۔ یہ جلوس جامعہ مسجد فاروقیہ رضویہ پہنچا اور جامع مسجد فاروقیہ رضویہ کا جلوس ساتھ مل گیا۔ مرکزی جلوس اپنے … Read more

آشوب چشم ،وجوہات، علامات اور علاج… تحریر و تحقیق ڈاکٹر اعجاز سلطان سیال صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جھنگ….. بچے بوڑھے جوان اس وبائی مرض سے کیسے بچ سکتے ہیں، تمام تر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرکے اس مرض میں مبتلا مریض کیسے راحت حاصل کر سکتا ہے، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر عرفان حیدر سیال ڈویژنل بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

آشوب چشم،وجوہات،علامات اور علاج تحریر:ڈاکٹر اعجاز سلطان سیال (صدر PMA جھنگ) آشوب چشم نامی آنکھوں کی بیماری اس وقت وبائی بیماری کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ یہ بیماری ہر سال دنیا بھر میں لوگوں کو بری طرح سے متاثر کرتی ہے۔ یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق سرکاری اسپتالوں سمیت پرائیویٹ … Read more

شورکوٹ (میاں عثمان علی سے) ملک بھر کی طرح شورکوٹ کے نواحی قصبہ قائم بھروانہ میں جشن عید میلاد النبی نہایت مزہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، مرکزی جامع مسجد نوری قائم بھروانہ سے میلاد کمیٹی اور سنی تحریک پاکستان کی زیر قیادت جشن عید میلاد النبی کا جلوس نکالا گیا، نبی کریم کی یوم ولادت کو شایان شان سے منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، مقررین کا خطاب، مجلس وحدت المسلمین کے ضلعی صدر سید روح اللّٰہ کاظمی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میلاد النبی کے جلوس کا شاندار استقبال کیا، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر

شورکوٹ ()ملک بھر کی طرح شورکوٹ قائم بھروانہ میں بھی جشن عید میلاد النبی نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا تفصیلات کے مطابق شورکوٹ کے نواحی علاقے قائم بھروانہ میں بھی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلہ میں مرکزی جامعہ مسجد مدنی نوری قائم بھروانہ سے میلاد کمیٹی … Read more

وریام والا :حافظ ثاقب سرور ساقی صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کی دادی محترمہ وفات پا گئی ہے مرحومہ کی نمازِ جنازہ رات 9بجے ادا کیجائے گی ،رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

وریام والا ،حافظ ثاقب سرور ساقی صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کی دادی محترمہ وفات پا گئی ہے مرحومہ کی نمازِ جنازہ رات 9بجے سلطان شاہ قبرستان جھنگ میں ادا کی جائے گی مرحومہ کی وفات پر مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس اور جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ کے ذمہ داران نے گہرے … Read more

وریام والا شورکوٹ :گزشتہ روز میرک سیال کے قریب آندھی گولیوں کا نشانہ بننے والے چک نمبر 485 کے خوبرو نوجوان ملک تنویر کی رات گئے نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، مقتول نوجوان کی المناک موت پر پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی

وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) ملک تنویر عرف ملکی کا نماز جنازہ رات گئے ادا کر دیا گیا، نماز جنازہ میں مہر امجد سلیم سرگانہ صاحب اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی – مرحوم کے آخری دیدار کے لئے ہزاروں لوگ امڈ آئے، نوجوان کے قتل نے پورے علاقے کو سوگ میں … Read more